ایران کی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i209908-ایران_کی_اسٹاک_مارکیٹ_میں_زبردست_تیزی
ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے اعلان کے بعد ایران کی اسٹاک مارکیٹ بہترین کاروباری پوزیشن میں آگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے اعلان کے بعد ایران کی اسٹاک مارکیٹ بہترین کاروباری پوزیشن میں آگئی ہے۔

تہران اسٹاک ایکسچینج کے ترجمان حامدروح بخش نے بتایا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے بعد سے انڈیکس کی شرح میں صرف شیئر ٹرن اوور کے لحاظ سے پندرہ فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا حجم چالیس ملین ڈالر یومیہ سے بڑھ کر ایک سو تینتس ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اقتصادی ماہرین اسے اچھی پیشرفت قرار د ے رہے ہیں جس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایران میں پہلے سے زیادہ سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی۔ تہران اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر غلام حسین قالیباف نے بتایا ہے کہ چھبیس جنوری کے بعد کے پہلے دس دنوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ٹرانزیکشن میں ساڑھے سولہ ملین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اقتصادی ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ سن دوہزار سولہ دوہزار سترہ کے دوران ایران میں شرح نمو پانچ فی صد تک پہنچ جائے گی۔