پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کا قرض
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i209956-پاکستان_کو_پچاس_کروڑ_ڈالر_کا_قرض
پاکستان کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار
    پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار

پاکستان کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

پاکستانی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کر دی۔

ان ذرائع کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت اس ملک کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کر دی، جس کے تحت پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کا قرض ملے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قرضے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکیٹو بورڈ دے گا۔