کرسٹین لوگارٹ ایک بار پھر آئی ایم ایف کی سربراہ منتخب
Feb ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
کرسٹین لوگارٹ کو دوسری بار آئی ایم ایف کی سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔
کرسٹین لوگارٹ کو دوبارہ سربراہ بنانے کا اعلان آئی ایم ایف کی گورننگ باڈی نے اجلاس میں کیا۔ دوسری بار منتخب ہونے کے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کرسٹین لوگارٹ نے کہا کہ میں نے پہلی ٹرم میں بھی اپنی پوری ذمہ داری سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ مجھے ایک بار پھر ادارے کی سربراہ بنایا گیا۔ کرسٹین لوگارٹ کے عہدے کی مدت رواں سال چار جولائی کو ختم ہونے والی ہے۔ پانچ جولائی ان کےعہدے کی نئی مدت کا آغاز ہوگا۔