ایران کے خلاف امریکی پابندیاں یکطرفہ ہیں: قطری وزارت خارجہ
قطر کی وزارت خارجہ نے واشنگٹن اور تہران کے مابین کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو یکطرفہ قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ چینل کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ امریکہ اور ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر نے شروع دن سے ہی خبردار کیا تھا کہ خطے میں کشیدگی پورے علاقے بلکہ پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے۔
ماجد الانصاری نے اپیل کی کہ آبنائے ہرمز کی صورت حال بحران سے پہلے کی طرح اور جہازرانی کا سلسلہ بحال ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اور امریکہ سے قطر کے رابطوں کے باوجود، حالات میں کوئی نئی تبدیلی دکھائی نہیں دی گئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel