پاک ایران بینکاری لین دین کا ازسرنو آغاز
پاکستان کے اسٹیٹ بینک نے ایران کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
پاکستان کے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بیس جولائی دو ہزار پندرہ کے وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت بینک دولت پاکستان(اسٹیٹ بینک) نے ملک کے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستان کے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں اور اس قرارداد کی رو سے ایران کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں شروع کی جا سکتی ہیں۔ پاکستان کی وفاقی حکومت پہلے اس بارے میں اپنے موقف کا اعلان کرچکی ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین بینکاری روابط کی بحالی سے دونوں ہمسایہ ملکوں میں معمول کی تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں قابل ذکر اضافہ ہو گا۔