گندم کی عالمی پیداوار میں کمی کا امکان
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i215218-گندم_کی_عالمی_پیداوار_میں_کمی_کا_امکان
عالمی ادارہ خوراک نے قحط سالی کے باعث گندم کی عالمی پیداوار کم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • گندم کی عالمی پیداوار میں کمی کا امکان

عالمی ادارہ خوراک نے قحط سالی کے باعث گندم کی عالمی پیداوار کم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

عالمی ادارہ خوراک نے کہاہے کہ قحط سالی کے باعث رواں سال دنیا بھر میں گندم کی پیدوار میں ایک اعشاریہ چار فی صد کمی واقع ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال کے دوران روس یوکرائن اور ہندوستان سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں قحط سالی اور خشک موسم رہے گا۔ جس کے باعث رواں سال دنیا بھر میں گندم کی پیداوار بہتّر کروڑ تیس لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے ۔

عالمی ادارہ خوارک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین میں رواں سال زیادہ رقبے پرگندم کی کاشت کی جاسکے گی جس سے پیدوار میں اضافہ بھی ہونے کا امکان ہے۔