منفی شرح سود عالمی معیشت کے حق میں ہے، کرسٹین لاگارڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i217396-منفی_شرح_سود_عالمی_معیشت_کے_حق_میں_ہے_کرسٹین_لاگارڈ
عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے منفی شرح سود کو عالمی معیشت کے لیے مفید قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • منفی شرح سود عالمی معیشت کے حق میں ہے، کرسٹین لاگارڈ

عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے منفی شرح سود کو عالمی معیشت کے لیے مفید قرار دیا ہے۔

فرانس پریس کے مطابق اپنے ٹی وی انٹرویو میں آئی ایم ایف کی سربراہ نے بعض ممالک کی جانب سے تفریط زر سے نمٹنے اور سسٹم میں موجود اضافی لیکویڈیٹی کو معیشت میں لانے کے لئے شرح سود منفی کرنے کے حوالے سے کہا کہ موجودہ صورت حال میں یہ مثبت اقدام ہے اور اگر شرح سود منفی نہ کی جاتی تو تفریط زر کی صورت حال مزید خراب ہو سکتی تھی۔

واضح رہے کہ منفی شرح سود کی وجہ سے کمرشل بینکوں کو اپنی رقم مرکزی بینک کے پاس رکھوانے پر ادائیگیاں کرنی پڑتی ہیں، اس اقدام کا مقصد بینکوں کا سرمایہ سینٹرل بینک میں رکھوانے کی حوصلہ شکنی کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ اسے نجی شعبے کو قرض دیں اور پیسہ کاروبار میں آنے سے معیشت ترقی کرے۔ اسی وجہ سے یورو زون، جاپان، سویڈن، ڈنمارک اور سوئزرلینڈ کے مرکزی بینکوں نے شرح سود منفی کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختصر مدتی منفی شرح سود نے مضبوط معاشی نمو میں مدد کی ہے کیونکہ یہ شرح منفی نہ ہوتی تو صورت حال زیادہ خراب ہو سکتی تھی، افراط زر کی شرح اس سے بھی کم ہو سکتی تھی جو اب ہے اور معاشی نمو بھی موجودہ ریٹ سے کم ہو سکتی تھی۔