ایران افغانستان ریلوے لائن منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i231676-ایران_افغانستان_ریلوے_لائن_منصوبہ_جلد_مکمل_ہو_جائے_گا
اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے شہر ہرات سے ایران کے سرحدی شہر خواف تک ریلوے لائن بچھانے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران افغانستان ریلوے لائن منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے شہر ہرات سے ایران کے سرحدی شہر خواف تک ریلوے لائن بچھانے کا اعلان کیا ہے۔

ہرات کا دورہ کرنے والے ایرانی وفد کے سربراہ اور خواف کے کمشنر محمد رضا پہلوان زادہ نے کہا ہے کہ ہرات خواف ریلوے لائن پچھانے کے لیے دو سو ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سو چالیس کلومیٹر طویل ریلوے لائن کا ساٹھ کلومیٹر افغانستان میں اور اسی کلومیٹر ایران میں واقع ہے۔

خواف کے کمشنر نے مزید بتایا کہ ہرات خواف ریلوے لائن منصوبے کے تحت ایران کے اندر ریلوے لائن پچھانے کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے۔ توقع ہے کہ اس ریلوے لائن کے تیسرے فیز کی تعمیر کا کام مغربی افغانستان کے صوبے ہرات میں جلد شروع کر دیا جائے گا۔

ہ اس منصوبے کی تکمیل سے مغربی افغانستان کا علاقہ پہلی بار ریلوے کی سہولت سے بہر مند ہوگا اور ایران کے راستے، ترکی، پاکستان، یورپ اور خلیج فارس سے متصل ہو جائے گا۔