ایران زعفران پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i232558-ایران_زعفران_پیدا_کرنے_والا_دنیا_کا_سب_سے_بڑا_ملک
دنیا کا بانوے فیصد زعفران ایران میں پیدا ہوتا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران زعفران پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک

دنیا کا بانوے فیصد زعفران ایران میں پیدا ہوتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی زعفران کونسل کے ڈپٹی چیئرمین غلام رضا میری نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں زعفران پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور دنیا کا کوئی بھی ملک زعفران کی پیداوار میں ایران کی برابری نہیں کرسکتا ۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کا بانوے فیصد زعفران ایران میں پیدا ہوتا ہے۔ انھوں نے اسی کے ساتھ زعفران کی پیداوار میں ایران کی پوزیشن کے تحفظ کے لئے زغفران کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ایکسپورٹ کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔