ایران کے ساتھ بوئنگ سمجھوتے کا تحفظ کیا جائے گا، امریکہ
-
امریکہ کی بوئنگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی حکومت کی رضامندی سے ایران کے ساتھ بوئنگ طیاروں کا سودا کیا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ کے بین الاقوامی شعبے کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے بوئنگ سمجھوتے کا تحفظ کیا جائے گا۔
امریکی وزارت خزانہ کے بین الاقوامی شعبے کے ترجمان ویتنی اسمتھ نے منگل کے روز ایک بیان میں یہ دعوی بھی کیا کہ پابندیوں کے بارے میں امریکی وزارت خزانہ کی یہ پالیسی رہی ہے کہ وہ نجی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت یا سودے بازی کے بارے میں اپنے نظریے کا اظہار نہیں کرتی۔
امریکہ کی بوئنگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی حکومت کی رضامندی سے ایران کے ساتھ بوئنگ طیاروں کا سودا کیا ہے۔ البتہ اس نے اس سمجھوتے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ ایران کو بوئنگ طیاروں کی فروخت کا سمجھوتہ، ایک سنجیدہ موضوع ہے جس پر حکومت امریکہ کی نظر ہے تاہم بوئنگ کمپنی کے مالک ہی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ایران ایئر نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ سے بوئنگ سات سو سینتیس اور بوئنگ سات سو ستتّر قسم کے نئے طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔