تہران میں گھریلو اشیاء کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i259405-تہران_میں_گھریلو_اشیاء_کی_بین_الاقوامی_نمائش_کا_افتتاح
ایران کے دارالحکومت تہران میں گھریلو استعمال کے سامانوں کی سولھویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح ہوگیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • تہران میں گھریلو اشیاء کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح

ایران کے دارالحکومت تہران میں گھریلو استعمال کے سامانوں کی سولھویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح ہوگیا ہے-

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو تہران میں سولہویں بین الاقوامی نمائش میں سیکڑوں ایرانی اور غیر ملکی کمپنیاں موجود ہیں - تہران میں منعقدہ اس نمائش میں ایران ، یورپ اور ایشیاء کی چارسو پچاس کمپنیوں نے جدید ترین گھریلو مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی ہیں-

اس نمائش میں شرکت کرنے والے ممالک میں  ترکی ، چین ، اسپین ، جرمنی ، فرانس، جمہوریہ چیک، ملیشیاء، جاپان، جنوبی کوریا ، آسٹریلیا اور ہندوستان شامل ہیں - غیرملکی کمپنیوں نے اس نمائش کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور گذشتہ برس کی نسبت شرکاء کی تعداد میں باسٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے- گھریلو استعمال کی سولہویں بین الاقوامی نمائش ستائیس نومبر تک جاری رہے گی-