ہندوستان اور قشم کے درمیان سمندری راستے کا قیام
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i349564-ہندوستان_اور_قشم_کے_درمیان_سمندری_راستے_کا_قیام
ہندوستان کے پہلے تجارتی جہاز کے قشم پہنچنے کے ساتھ ہی ہندوستان اور ایران کے جزیرے قشم کے درمیان نئے سمندری راستے سے استفادہ کئے جانے کا عمل شروع ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور قشم کے درمیان سمندری راستے کا قیام

ہندوستان کے پہلے تجارتی جہاز کے قشم پہنچنے کے ساتھ ہی ہندوستان اور ایران کے جزیرے قشم کے درمیان نئے سمندری راستے سے استفادہ کئے جانے کا عمل شروع ہو گیا۔

تیرہ ہزار ٹن تجارتی اشیا کا حامل ہندوستان کا بحری جہاز جمعرات کی شام ایران کے صوبے ہرمزگان میں واقع جزیرے قشم کی بندرگاہ پر لنکر انداز ہو گیا۔

قشم کے بندرگاہی اور جہاز رانی کے امور کے ڈائریکٹر علی اشتری نے ہندوستانعکے تجارتی جہاز کے جزیرہ قشم کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کو ایران اور ہندوستان کے درمیان بحری راستے سے تجارت میں نئے باب کا آغاز قرار دیاہے جس سے اس بندرگاہ پر سمندری تجارت کی رونق بڑھے گی۔

 قشم ایران کا ایک قدیمی ترین بڑا تاریخی جزیرہ ہےجو صوبے ہرمزگان کے صدر مقام بندر عباس کے جنوب میں واقع ہے۔