ایران کی ترقی و پیشرفت کا سفر جاری
Oct ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
ایران سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ چاول کی پیداوار میں42 فیصد ترقی کے ساتھ خودکفیل ہوگیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر زراعت عبدالمہدی بخشندہ نے کہا ہے کہ ملک کی چاول کی ضروریات تین ملین ٹن ہے اور رواں سال اس کی پیداواری 2.9 سے 3 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔.
ایران کے نائب وزیر زراعت نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چھ مہینے کے دوران 9.6 لاکھ ٹن چاول درآمد کیا گیا اور ملکی پیداوار کی فراہمی کے ساتھ اس کی درآمدات کو خاتمہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران چاول کی کاشت کا اوسط رقبہ تقریبا 6000 ایکڑ تھا مگر رواں سال 830 ہزار ایکڑ تک بڑھ گیا.
نائب ایرانی وزیر زراعت نے کہا کہ ملک کے شمالی صوبے میں سب سے اعلی اور معیاری چاول کاشت کر رہے ہیں.
ٹیگس