Sep ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • شیر دل خاتون جو راہ شہادت میں اپنے شوہر کے شانہ بشانہ رہی!

سلام ہو شہدائے راہ قرآن و اہلبیت (ع) اور انکے صابر اہل خانہ پر!

شہید محسن حججی کی اہلیہ جنہوں نے اپنے شوہر کو انکی آرزو یعنی شہادت پا لینے کی راہ میں بھرپور مدد کی۔آج بروز بدھ تہران میں ۲۵ سالہ شہید حججی کی تشییع کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای فاتحہ خوانی کے لئے شہید کے جنازے پر حاضر ہوئے اور شہید کے علو درجات کی دعا کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کو تبریک و تعزیت پیش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے شہید کی اہلیہ کو اپنی خاص چفیہ (رضاکار فورس بسیج کا مخصوص انگوچھا) اور ایک انگوٹھی ہدیے کے طور پر عنایت کی۔زینبی حوصلے کی مالک اس خاتون پر ہمارا سلام جو اپنے جوان اور محبوب شوہر کی شہادت کے بعد دنیا والوں کے لئے صبر، حوصلے اور بلند ہمتی کا مجسم نمونہ بن گئی۔

ٹیگس