امام زمانہ (عج) کا آغاز امامت مبارک ہو!
https://urdu.sahartv.ir/news/event-i304523-امام_زمانہ_(عج)_کا_آغاز_امامت_مبارک_ہو!
۹ ربیع الاول سنہ ۲۶۰ ہجری کو آخری حجت خدا فرزند رسول حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی امامت کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر منجی عالم بشریت کا انتظار کرنے والے تمام انسانوں اور بالخصوص تمام مسلمانوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • امام زمانہ (عج) کا آغاز امامت مبارک ہو!

۹ ربیع الاول سنہ ۲۶۰ ہجری کو آخری حجت خدا فرزند رسول حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی امامت کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر منجی عالم بشریت کا انتظار کرنے والے تمام انسانوں اور بالخصوص تمام مسلمانوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اک روز یہ منظر بدلے گا، اک دن یہ چمن لہرائے گا

گلشن میں چلے گی ایسی ہوا یہ دورِ خزاں مٹ جائے گا

یہ دھرتی سونا اگلے گی، یہ چرخ گُہر برسائے گا

اک دن یہ نظامِ ظلم و ستم خود ظالم کو رُلوائے گا

خنجر کا کلیجہ کانپے گا، تلوار کا سر چکرائے گا

سب ٹھاٹ پڑا رہ جائے گا جس دن بھی نتیجہ آئے گا

(ڈاکٹر پیام اعظمی)