Aug ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر ہندوستان کی تاکید

ہندوستان کے وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے دو روزہ سرکاری دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر تاکید کی-

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا، نئی دہلی کے بڑے مقاصد میں ہے- نریندر مودی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے، ایک دوسرے کے ساتھ گہرے تاریخی تعلقات ہیں اور ان کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں فروغ کی زمین ہموار کرے گا- واضح رہے کہ مئی دو ہزار چودہ میں ہندوستان کی وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے-