Feb ۱۷, ۲۰۲۶ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اے آئی امپیکٹ سمٹ کا آغاز

وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ’’اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا.

سحرنیوز/ہندوستان: 16 فروری کو وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ’’اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے ہوئے سربراہان مملکت، صنعت کاروں، موجدوں اور محققین کا خیرمقدم کیا- اس موقع پر مودی نے واضح کیا کہ ہندوستان مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو انسانی ترقی اور سب کی شمولیت کے لیے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم مودی نے سمٹ کی مرکزی تھیم ’’سروجن ہتائے، سروجن سکھائے‘‘ (سب کی فلاح، سب کی خوشحالی) پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے جہاں ٹیکنالوجی کا مقصد صرف منافع نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’ہندوستان آج سے اے آئی امپیکٹ سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہمارا مقصد اے آئی کے ذریعے ایسی ترقی کو یقینی بنانا ہے جو ہر انسان تک پہنچے۔‘‘وزیراعظم نے اپنے تبصرے میں ان شعبوں کا ذکر کیا جہاں اے آئی انقلاب برپا کر رہا ہے، جن میں صحت اور تعلیم، زراعت اور گورننس، تجارت اور اسٹارٹ اپس شامل ہیں۔

ٹیگس