ہندوستان فرانس سے رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے پھر تیار
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i197430-ہندوستان_فرانس_سے_رافال_لڑاکا_طیاروں_کی_خریداری_کے_لئے_پھر_تیار
ہندوستان نے رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے فرانس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۰۴:۵۵ Asia/Tehran
  • رافال لڑاکا طیارہ
    رافال لڑاکا طیارہ

ہندوستان نے رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے فرانس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چھتیس رافال لڑاکاطیاروں کی خریداری کے لئے فرانس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ ہے۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپریل کے مہینے میں چھتیس رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کا حکم دیا جس کے بعد سے ہندوستان اور فرانس کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا- ہندوستان کی وزارت دفاع نے جلد ہی اس بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے حاصل ہونے کی امید ظاہر کی ہے-

 واضح رہے کہ فرانس نے جنوری دو ہزار بارہ میں ہندوستان کو ایک سو چھبیس رافال طیارے فروخت کرنے کے مقصد سے مذاکرات کئے تھے- بعض فوجی ماہرین نے اس معاہدے کی مالیت بارہ ارب ڈالر سے زیادہ بتائی تھی-