ہندوستان میں ٹرین کا حادثہ،درجنوں زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i197488-ہندوستان_میں_ٹرین_کا_حادثہ_درجنوں_زخمی
۔جنوبی ہندوستان میں ہونے والے ایک ٹرین حادثے میں چالیس افراد زخمی ہوگئے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • حادثے کا شکار ٹرین کی فائل فوٹو
    حادثے کا شکار ٹرین کی فائل فوٹو

۔جنوبی ہندوستان میں ہونے والے ایک ٹرین حادثے میں چالیس افراد زخمی ہوگئے

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ ٹرین چنئی سے منگلور جا رہی تھی-


تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جمعرات کو چنئی سے تقریبا دو سو کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع کڈلور کے قریب ایک ایکسپریس ٹرین کے پانچ ڈبے پٹری سے اترگئے- پولیس اور ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ رات کو تقریبا دو بجے پیش آیا- حکام کے مطابق زخمیوں کو نزدیک ترین اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے -



حادثے کے کچھ دیر بعد تک ٹرینوں کی رفت و آمد متاثر رہی- حکام کے مطابق حادثے کی وجہ سے دوسری ٹرینوں کے راستے تبدیل کرنے پڑے جس کے باعث وہ تاخیر سے چل رہی ہیں-