ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i197698-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_ہڑتال
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پیر کے دن عام ہڑتال کے باعث روزمرّہ کی زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال، سڑکیں سنسان پڑی ہیں۔
    ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال، سڑکیں سنسان پڑی ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پیر کے دن عام ہڑتال کے باعث روزمرّہ کی زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین پر توجہ نہ دیۓ جانے کے خلاف پیر کے دن عام ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی کال کشمیر کی تجارتی اور صنعتی انجمنوں نے دی تھی۔ کشمیر کی علیحدگی پسند جماعتوں کے علاوہ حکومت کی حامی جماعتوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا جن میں نیشنل کانفرنس بھی شامل ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی پولیس نے کشمیر کے متعدد تاجر رہنماؤں اور کارکنوں کوگرفتار بھی کیا ہے۔ ہندوستانی حکومت نے سید علی شاہ گیلانی، محمد یاسین ملک، مولانا عباس انصاری اور میر واعظ عمر فاروق سمیت حریت کانفرنس کے بہت سے رہنماؤں کو پہلے ہی ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا تھا۔ ستمبر دو ہزار چودہ میں کشمیر میں آنے والے سیلاب میں کم از کم تین سو افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور اس علاقے کو تقریبا سولہ ارب ڈالر کی مالیت کا نقصان ہوا تھا۔