ہندوستان کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i200915-ہندوستان_کا_ایک_ہیلی_کاپٹر_گر_کر_تباہ_ہو_گیا
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا
    ہندوستان کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائند کے مطابق ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے کٹرا میں پیش آیا۔ کہا جارہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ہندو یاتری سوار تھے جو وشنو دیوی مندر جانے کے لئے کشمیر جا رہے تھے۔

حادثے میں خاتون پائلٹ اور چھے ہندو یاتری ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تاحال حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔