نریندر مودی: پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات اور باہمی تعاون چاہتے ہیں۔
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i201929-نریندر_مودی_پاکستان_کے_ساتھ_پرامن_تعلقات_اور_باہمی_تعاون_چاہتے_ہیں
ہندوستان کے وزیر اعظم نے نیوی کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے خلوص کو مسلسل جانچتے رہیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستانی  وزیر اعظم نریندر مودی
    ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی

ہندوستان کے وزیر اعظم نے نیوی کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے خلوص کو مسلسل جانچتے رہیں گے۔

ہندوستانی  وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز کا معائنہ کیا اور نیوی کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات اور باہمی تعاون چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر تاریخ کا دھارا تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور خطے میں امن واستحکام لا کر نئی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی خلاف ورزیاں، دہشت گردی اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔