ایک ملاقات سے تمام معاملات حل نہیں ہوسکتے، ہندوستانی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i202015-ایک_ملاقات_سے_تمام_معاملات_حل_نہیں_ہوسکتے_ہندوستانی_وزیر_خارجہ
ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان سے جنگ نہیں چاہتا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • ایک ملاقات سے تمام معاملات حل نہیں ہوسکتے، ہندوستانی وزیر خارجہ
    ایک ملاقات سے تمام معاملات حل نہیں ہوسکتے، ہندوستانی وزیر خارجہ

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان سے جنگ نہیں چاہتا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی پاکستان کے ساتھ مسائل اور معاملات کو حل کرنے کا واحد راستہ ہیں لہٰذا ہم مذاکرات کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس میں پاک ہند وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ہندوستانی وزیر خارجہ نے ایوان کو بتایا کہ بینکاک میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات بھی اسی تناظر میں ہوئی تھی لیکن ایک ملاقات سے تمام معاملات حل نہیں ہوسکتے۔