تین ایرانی بینک بہت جلد ہندوستان میں اپنی شاخیں کھولیں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i204088-تین_ایرانی_بینک_بہت_جلد_ہندوستان_میں_اپنی_شاخیں_کھولیں_گے
ایرانی بینک جلد ہی ہندوستان میں اپنی فعالیت شروع کرنے والے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • تین ایرانی بینک بہت جلد ہندوستان میں اپنی شاخیں کھولیں گے

ایرانی بینک جلد ہی ہندوستان میں اپنی فعالیت شروع کرنے والے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پاسارگاد، پارسیان اور سامان نامی تین بینک جلد ہی ہندوستان میں اپنی فعالیت شروع کرنے والے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ مذکورہ بینک ایران اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے تعاون کے جامع معاہدے کی بنیاد پر اور قانونی مراحل طے کرنے کے بعد ہندوستان میں اپنی شاخیں کھولیں گے۔

گزشتہ پیر کی رات کو ایران کے وزیر اقتصاد و مالیات علی طیب نیا اور ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان اقتصادی تعاون کا ایک جامع معاہدہ ہوا جس کے مطابق دونوں ممالک نے مذکورہ ایرانی بینکوں کی شاخیں ہندوستان میں اور ایک ہندوستانی بینک کی شاخ ایران کے دارالحکومت تہران میں کھولے جانے پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایرانی بینک تہران اور نئی دہلی کے درمیان تجارتی روابط میں فروغ کے مقصد سے بہت جلد اپنی فعالیت شروع کر دیں گے۔