آبنائے ہُرمُز میں ایرانی سیکورٹی ناقابلِ عبور: سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر محبی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456292-آبنائے_ہُرمُز_میں_ایرانی_سیکورٹی_ناقابلِ_عبور_سپاہ_پاسداران_کے_ترجمان_بریگیڈیئر_محبی
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل کوئی بھی وسیلہ آبنائے ہُرمُز میں ایران کی سیکورٹی کی دیواریں عبور نہیں کرسکتا ہے۔
(last modified 2026-09-09T12:11:04+00:00 )
Sep ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • آبنائے ہُرمُز میں ایرانی سیکورٹی ناقابلِ عبور: سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر محبی

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل کوئی بھی وسیلہ آبنائے ہُرمُز میں ایران کی سیکورٹی کی دیواریں عبور نہیں کرسکتا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر محبی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی سیکورٹی دیواریں، اتنی مضبوط ہیں کہ کوئی جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل وسیلہ بھی ان کو عبور نہیں کرسکتا۔

 سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر محبی نے امریکی فوج کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ڈرون آبدوزکے، آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پکڑ لئے جانے کے بعد، کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ہماری سیکورٹی کی دیواریں ایسی ہیں کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل کوئی وسیلہ بھی اس کو پار نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمزمیں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پکڑے جانے والی امریکی ڈرون آبدوز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور 2025 میں امریکی فوج کے حوالے کی گئی تھی۔

امریکہ کی اس جدید ترین ڈرون آبدوز کے پکڑے جانے کے بعد بریگیڈیئر محبی نے کہا کہ خلیج فارس میں ہمارے ماہر جوانوں کی حکمرانی ہے۔ انھوں نے امریکیوں سے کہا ہے کہ "بے آف پگس(Bayofpigs) میں واپس چلے جاؤ۔"

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel