ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلی انتقال کر گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i205434-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_کے_وزیر_اعلی_انتقال_کر_گئے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید انتقال کر گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • جموں و کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید جمعرات کے روز نئی دہلی میں انتقال کر گئے۔
    جموں و کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید جمعرات کے روز نئی دہلی میں انتقال کر گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید انتقال کر گئے۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید جمعرات کے روز نئی دہلی میں انتقال کر گئے۔ اناسی سالہ مفتی محمد سعید، ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج تھے۔ انھیں نمونیا کی وجہ سے دو ہفتے قبل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

بعض ذرائع کے مطابق مفتی محمد سعید کو آکسیجن میں کمی، بی پی، گردوں اور جگر کے امراض کا بھی سامنا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔

مفتی محمد سعید بارہ جنوری انّیس سو چھتّیس میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک جاگیردار گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کیں۔ مفتی محمد سعید کی پارٹی پی ڈی پی، اس وقت بی جے پی کے ساتھ مشترکہ طورپر جموں و کشمیر کے اقتدار میں ہے۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی محبوبہ مفتی کو جموں و کشمیر کا وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے۔