ہندوستان میں داعش سے وابستہ تمام سائٹوں کو بند کر دیا گیا
Jan ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
ہندوستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ تمام سائٹوں کو بند کر دیا گیا۔
ہندوستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے پورے ملک میں داعش سے وابستہ نوّے سے زیادہ سائٹوں کو بند کر دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بارہ ریاستوں میں اس گروہ کی سرگرمیوں کا پتہ لگا لیا گیا۔ مذکورہ ادارے کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں داعش کے حامیوں کی شناخت اور ان کی گرفتاری کا عمل پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رہے گا۔
اس سے پہلے ہندوستان کے قومی تحقیقاتی ادارے نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش، یوم جہموریہ کی تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی پر بچوں سے حملہ کرانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ واضح رہے کہ داعش نے ہندوستان میں بڑے حملوں کی دھمکیاں دے رکھی ہیں۔
ٹیگس