ہندوستان میں داعش سے وابستہ تمام سائٹوں کو بند کر دیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i208288-ہندوستان_میں_داعش_سے_وابستہ_تمام_سائٹوں_کو_بند_کر_دیا_گیا
ہندوستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ تمام سائٹوں کو بند کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں داعش سے وابستہ تمام سائٹوں کو بند کر دیا گیا

ہندوستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ تمام سائٹوں کو بند کر دیا گیا۔

ہندوستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے پورے ملک میں داعش سے وابستہ نوّے سے زیادہ سائٹوں کو بند کر دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بارہ ریاستوں میں اس گروہ کی سرگرمیوں کا پتہ لگا لیا گیا۔ مذکورہ ادارے کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں داعش کے حامیوں کی شناخت اور ان کی گرفتاری کا عمل پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رہے گا۔

اس سے پہلے ہندوستان کے قومی تحقیقاتی ادارے نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش، یوم جہموریہ کی تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی پر بچوں سے حملہ کرانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ واضح رہے کہ داعش نے ہندوستان میں بڑے حملوں کی دھمکیاں دے رکھی ہیں۔