ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i221710-ریاست_مغربی_بنگال_کے_اسمبلی_انتخابات_کے_دوسرے_مرحلے_کے_لئے_پولنگ
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اتوار کو ووٹ ڈالےگئے -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اتوار کو ووٹ ڈالےگئے -

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں زبردست پولنگ ہوئی - حکام کا کہنا ہے کہ رائے دہندگان نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور دوسرے مرحلے میں اناسی فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی - اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں چھپن سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے-

اس درمیان اطلاع ہے کہ مغربی بنگال کےجنوبی ضلع بیر بھوم میں ریاست میں برسراقتدار جماعت ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس میں کم سے کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے - پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ہی جماعتوں کے تین تین کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے -

ریاست مغربی بنگال کے جن اضلاع میں اتوار کو ووٹ ڈالےگئے ان میں دارجیلنگ بھی شامل ہے- ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے- ریاست کی وزیراعلی ممتابنرجی نے انتخابی مہم کے دوارن پوری کوشش کی ہے کہ ایک بار پھر وہی ریاست میں حکومت بنائیں - جبکہ بائیں بازو کی جماعتوں نے بھی، جنہوں نے ماضی میں کئی عشروں تک مسلسل ریاست مغربی بنگال پرحکومت کی ہے، اقتدار میں دوبارہ واپس آنے کے لئے اپنا سارا دم خم لگا دیا ہے-