ہندوستان: ریاست اترا کھنڈ میں صدر راج ختم کرنے کا عدالتی فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i222376-ہندوستان_ریاست_اترا_کھنڈ_میں_صدر_راج_ختم_کرنے_کا_عدالتی_فیصلہ
ہندوستان میں نینی تال ہائی کورٹ نے ریاست اترا کھنڈ میں صدر راج ختم کرنے کا اہم فیصلہ سنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ریاست اترا کھنڈ میں صدر راج ختم کرنے کا عدالتی فیصلہ

ہندوستان میں نینی تال ہائی کورٹ نے ریاست اترا کھنڈ میں صدر راج ختم کرنے کا اہم فیصلہ سنایا ہے۔

دہرادون سے یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق نینی تال ہائی کورٹ نے جمعرات کو ریاست اترا کھنڈ میں صدر راج ختم کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے انتیس اپریل کو وزیراعلی ہریش راوت کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ستائیس مارچ کو نافذ ہونے والے صدر راج کو چیلنج کرنے والی عرضی پر نینی تال ہائی کورٹ نے چار دن سے چل رہی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ ریاست میں اٹھارہ مارچ کی پوزیشن بحال کی جائے۔

ادھر کانگریس پارٹی نے اترا کھنڈ میں صدر راج ختم کئے جانے کے نینی تال ہائی کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت، قانون اور ریاست کے عوام کی جیت قرار دیا ہے۔ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کانگریس حکومت والی ریاستوں میں منتخب حکومتوں کو گرانے کی سازش کر رہے ہیں۔