جیش محمد کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i223720-جیش_محمد_کا_نام_دہشت_گردوں_کی_فہرست_میں_شامل_کرنے_کا_مطالبہ
ہندوستان نے ایک بار پھر جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر اور دیگر ارکان کے نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  •  جیش محمد کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ

ہندوستان نے ایک بار پھر جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر اور دیگر ارکان کے نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیش محمد کا سرغنہ مسعود اظہر چندماہ قبل ہندوستانی پنجاب کے پٹھان کوٹ فوجی ائیر بیس پر حملے میں ملوث ہے۔ رواں سال جنوری میں ہونے والے اس حملے میں نو ہندوستانی فوجی اور چھے حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

ہندوستان نے پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر اس حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

چین اب تک دوبار ، پٹھان کوٹ حملے میں ملوث اہم ملزم مسعوداظہر کانام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی روک تھام کرچکا ہے۔

بیجنگ کا کہنا ہے کہ مسعود اظہر کے پٹھان کوٹ حملے میں ملوث ہونے کے مضبوط شواہد موجود نہیں ہیں۔ ہندوستان نے چین کے اس اقدام پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔