صیہونی حکومت کو اسمارٹ بم دینے کی امریکی موافقت
Sep ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
امریکی وزارت خارجہ نے غاصب صیہونی حکومت کو اسمارٹ بم دینے کی موافقت کردی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ، کانگریس، کو بتایا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے ہاتھ فوجی اسلحے کی فروخت کے نئے معاہدے کی موافقت کردی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے نیوز چینل کے مطابق اس معاہدے میں 10 ہزار اسمارٹ بموں کی فروخت بھی شامل ہے۔
ارنا کے مطابق سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے بھی اس سے پہلے واشنگٹن ریاض فوجی ہتھیاروں کے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کی مالیت کے معاہدے کی تفصیلات جاری کی تھیں جن میں ریموٹ کنٹرول اسمارٹ بم، ابرامز ٹینک اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس