ہندوستان میں شدید گرمی، تین سو سے زائد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i223726-ہندوستان_میں_شدید_گرمی_تین_سو_سے_زائد_ہلاک
ہندوستان میں شدید گرمی اور لو لگنے سے تین سوافراد لقمہ اجل بن چکےہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں شدید گرمی، تین سو سے زائد ہلاک

ہندوستان میں شدید گرمی اور لو لگنے سے تین سوافراد لقمہ اجل بن چکےہیں

ہندوستان سےموصولہ خبروں میں کہاگیا ہےکہ جنوبی اور مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے - اطلاعات کے مطابق گرمی اور لو لگنے سے گذشتہ ایک مہینے میں ریاست اڑیسہ میں ایک سو دس، تلنگانہ میں ایک سو سینتیس اور آندھراپردیش میں سینتالیس افراد ہلاک ہوگئےہیں - ہندوستانی حکام نےجمعےکوہلاکتوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خشکسالی سےدوچار علاقوں میں دن کے اوقات میں کھانا پکانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے - ان علاقوں کے باشندوں سے کہا گیا ہے کہ چونکہ شدید گرمی کی وجہ سے آتشزدگی کا خطرہ بہت زیادہ ہے اس لئےصبح نو بجے سے شام چھے بجے تک کھانا نہ پکایاجائے - حکام کاکہناہے کہ کھانا پکانےکے لئے جلائی جانے والی آگ سے آتشزدگی کا خطرہ پایا جاتاہے - خبروں کے مطابق خاص طور پر ریاست بہارکے حکام نے ریاستی باشندوں سےکہاہے کہ وہ کوشش کریں کہ رات کے اوقات میں ہی کھانا پکائیں - ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ کھیتوں کھلیانوں ، شادی کی تقریبات اور مذہبی پروگرام میں بھی آک جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے- حکام کا کہنا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے -