مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی پولنگ ختم ہوگئی
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی پولنگ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی پولنگ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے چھٹے اور آخری مرحلے کی پولنگ جمعرات کی شام اختتام پذیر ہوگئی۔ مغربی بنگال کے دو اضلاع مشرقی مدنا پور اور کوچ بہار کی پچیس نشستوں کے لئے پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھے بجے تک جاری رہی۔ اطلاعات کے مطابق چھٹے اور آخری مرحلے کی پولنگ میں چوراسی فی صد سے زیادہ رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پچیس انتخابی حلقوں میں چھے ہزار سات سو چوہتر انتخابی مراکز بنائے گئے تھے اور انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ حفاظتی انتظامات کے تحت مرکزی فورسز کی تین سو اکسٹھ کمپنیاں تعینات کی گئیں جنہیں ریاستی پولیس کے بارہ ہزار اہلکاروں کی مدد حاصل تھی۔ مغربی بنگال میں ریاستی اسمبلی کے آخری مرحلے کے انتخابات میں اٹھارہ خواتین سمیت ایک سو ستر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔