ریاست مدھیہ پردیش میں کمبھ میلے میں حادثہ، سات ہلاک
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں کمبھ میلے میں ہونے والے حادثے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں کمبھ میلے میں ہونے والے حادثے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں ہندوؤں کے مذہبی اجتماع کمبھ میلے میں جمعرات کو ہونے والے حادثے میں سات افراد ہلاک اور اسی زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز آندھی اور شدید بارش کی وجہ سے میلے میں سادھوؤں کے لگائے ہوئے کئی ٹینٹ گرگئے۔ کمبھ میلے کے انچارج اور ریاست مدھیہ پردیش کے آئی ٹی اور نقل و حمل کے وزیر بھوپیندر سنگھ نے بتایا کہ زخمی ہونے والے سبھی افراد کو ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس انسپکٹر منوہر ورما نے بتایا کہ شدید بارش اور تیز ہواؤں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاستی وزیر بھوپیندر سنگھ کے مطابق ایک عورت کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئی ہے جس پر تیز آندھی کی وجہ سے بجلی کے تار گر گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارش رکنے کے بعد حالات کنٹرول میں ہیں۔