ہندوستان: طوفان میں دس افراد ہلاک ہو گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i224797-ہندوستان_طوفان_میں_دس_افراد_ہلاک_ہو_گئے
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹریہ میں آنے والے تباہ کن طوفان میں کم از کم دس افراد ہلاک اور سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: طوفان میں دس افراد ہلاک ہو گئے

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹریہ میں آنے والے تباہ کن طوفان میں کم از کم دس افراد ہلاک اور سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سو کلو میٹر سے بھی زائد رفتار سے یہ تباہ کن طوفان ریاست مہاراشٹریہ کے شہر اجّین میں آیا جہاں کئی رہائشی مکانات تباہ ہو گئے اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ یہ طوفان ایک ایسے وقت آیا جب ہندو مذہب کے پیروکار اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے اجّین میں جمع تھے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مندر سے باہر نکلنے کے لئے ہندوؤں کے ہجوم کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ غیر سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔