دہشت گردی ناقابل برداشت، ہندوستان کے صدر جمہوریہ کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i226942-دہشت_گردی_ناقابل_برداشت_ہندوستان_کے_صدر_جمہوریہ_کی_تاکید
ہندوستان کے صدر جمہوریہ پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کو کسی بھی شکل میں قطعی برداشت نہیں کرنا چاہئے اور کوئی نرمی نہیں دکھانی چاہئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۲:۵۴ Asia/Tehran
  • دہشت گردی ناقابل برداشت، ہندوستان کے صدر جمہوریہ کی تاکید

ہندوستان کے صدر جمہوریہ پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کو کسی بھی شکل میں قطعی برداشت نہیں کرنا چاہئے اور کوئی نرمی نہیں دکھانی چاہئے۔

ہندوستان کے صدر پرناب مکھر جی نے چوبیس سے ستّائیس مئی تک چین کے اپنے دورے سے پہلے ایک چینی ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان کا موقف ہے کہ ہر ملک کی ایسی پالیسی ہونی چاہئے جس میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک دہشت گردی کو کسی بھی طور پر برداشت نہ کرے۔

پرناب مکھر جی نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف ہندوستان سے ہاتھ ملا رہا ہے اس کے اپنے اثرات ہوں گے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ اس سال مارچ میں چین نے مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی دہشت گرد قرار دی گئی فہرست میں شامل کرانے کی ہندوستان کی تجویز پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا تھا جس پر ہندوستان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔