وہم زدہ امریکی وزیر خزانہ اور ایرانی اسپیکر ڈاکٹر قالیباف کا دلچسپ ردعمل
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر باقر قالیباف نے امریکہ کے وہم زدہ وزیر خزانہ کے دعوے پر دلچسپ طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی پارلیمانی اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی وہم زدہ وزیر خزانہ کے اس دعوے پر کہ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمت 40 ڈالر تک گر جائے گی اور امریکی معیشت ٹیک آف کر رہی ہے نیز اونچی اڑان بھرے گی، انتہائی دلچسپ ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے اپنی تازہ ایکس پوسٹ میں ایک دلچسپ کارٹون کے ساتھ، جس میں اسکاٹ بیسنٹ کو ٹیک آف کے فوراً بعد گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، امریکی وزیر خزانہ کو جواب دیا ہے۔
اسپیکر قالیباف نے لکھا ہے کہ ٹیک آف سے پہلے ضروری وارم اپ:
1۔ امریکہ میں ڈیزل کی قیمت تاریخ کی سب سے اونچی سطح پر، اس کا کچھ کرو!
2۔ تمھارے قرضوں کا سب سے بڑا خریدار( جاپان) بڑے پیمانے پر نیشنل بانڈ بیچ رہا ہے، ڈالر کے خلاف جاپانی پالیسی! مزے لینا!
3۔ ناروے، دنیا کا سب سے دولتمند قومی فنڈ، 80 ارب ڈالر کے امریکی بانڈ فروخت کر رہا ہے۔ ناروے کا نام امیریکاوے (Americaway) رکھ دو!
4۔ امریکی فوج میں بھرتی ہونے والوں کی تعداد میں شدید کمی (دراصل اسرائيلی فوج) جس سے فوجیوں کی قلت ہوگئی ہے، تمھاری ڈور جس (اسرائیل) کے ہاتھ میں ہے اس کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے امریکی نوجوانوں کے قرضوں کے بدلے انہیں فوج میں بھرتی کرلو۔
5۔ فیڈرل ریزرو نے ریڈلائٹ دکھا دی ہے اور مہنگائی اور شرح سود میں اضافے کی تجویز دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اقتصادی جنگ کے میدان میں اسکاٹ بیسنٹ اسی نوعیت کی حرکتوں کا ارتکاب کر رہے ہیں جو اس سے قبل ایران کے ساتھ جنگ میں پیٹ ہیگسیٹھ کر رہے تھے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ وہم زدہ امریکی وزیر خزانہ کی حالت اور حرکتوں کا انجام بھی امریکی وزیر جنگ سے بہتر ہونے والا نہیں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel