امن کا راستہ دو طرفہ ہے، ہندوستان پہل کے لیے تیار ہے، نریندرمودی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i228424-امن_کا_راستہ_دو_طرفہ_ہے_ہندوستان_پہل_کے_لیے_تیار_ہے_نریندرمودی
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے معاملے میں کسی سے کوئی سودے بازی نہیں کرے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • امن کا راستہ دو طرفہ ہے، ہندوستان پہل کے لیے تیار ہے، نریندرمودی

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے معاملے میں کسی سے کوئی سودے بازی نہیں کرے گا۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے غربت سے جنگ کرنی چاہیے۔

اخبار کے مطابق نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو دہشت گردی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہ جب تک دہشت گردی کی پشت پناہی بند نہیں ہوگی دہشت گردی کا تدارک ممکن نہیں ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں کا ارتکاب کرنے والوں کو سزا دینے اور مؤثر کارروائی کرنے میں پاکستان کی ناکامی دونوں ملکوں کے تعلقات میں پیش رفت کو محدود کر رہی ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی،خود ساختہ رکاوٹ کو ختم کر دے تو ہند، پاک تعلقات واقعی عظیم بلندیوں پر پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پہلا قدم اٹھانے کو تیار ہے لیکن امن کا راستہ دو طرفہ ہے۔