ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i229759-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_سیکورٹی_اہلکاروں_پر_حملے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اننت ناگ کے علاقے میں دو پولیس اہلکار ہفتہ کو معمول کے گشت پر تھے جب مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے ان پر فائرنگ کردی ۔ انسپکٹر جنرل آف کشمیر پولیس جاوید نے بتایا فائرنگ کے بعد حملہ آور علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پچھلے دو روز کے دوران ہونے والی مسلح جھڑپوں کے دوران پانچ ہندوستانی سیکورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔ جمعے کو بھی مسلح حملہ آوروں نے انڈین بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک قافلے پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ حزب المجاہدین نامی کشمیری گروہ نے جمعے کو پیش آنے والے واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔