گُھٹنے ٹیکنا ہماری لغت میں نہیں ہے: حزب اللہ لبنان
حزب اللہ لبنان کے رکن پارلیمان نے استقامت اور پائیداری جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گُھٹنے ٹیک دینا حزب اللہ کی لغت میں نہیں ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے رکن پارلیمان حسین الحاج حسن نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو ایران کے ساتھ اپنے اتحاد اور ایران کی طاقت پر انحصار کرنے پر فخر ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران حزب اللہ کی حمایت کبھی ترک نہیں کرے گا۔
حسین الحاج حسن نے کہا کہ استقامت و پائیداری نے حزب اللہ کو ختم کردینے کے ہدف میں دشمن کو ناکام بنادیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت لبنان نے اپنے فرائض پر عمل نہیں کیا تو حزب اللہ نے 2026 کی جنگ میں قدم رکھا۔
الحاج حسن نے کہا کہ حزب اللہ کی طاقت اپنی جگہ باقی ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت، لبنان پر امریکہ، صیہونی حکومت اوربین الاقوامی برادری کی خصوصی توجہ ہے جس سے میدان میں موجود طاقت کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم استقامت و ثابت قدمی کے ساتھ میدان میں باقی رہیں گے اور گُھٹنے ٹیکنا ہماری لغت میں نہیں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel