ہندوستانی فوجی افسر کا کشمیر میں ناکامی کا اعتراف
Jun ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
ہندوستانی فوج کو اپنے ملک کے زیر کنٹرول کشمیر کی رائے عامہ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔
ہندوستانی فوج کی شمالی کمان میں سولہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے کہا ہے کہ فوج کو آپریشن سدبھاؤنا پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کشمیریوں کے دلوں اور ذہنوں کو جیتنے میں ناکامی ہوئی ہے۔
ڈی ایس ہوڈا کا مزید کہنا تھاکہ ہندوستانی فوج کو نہ صرف کشمیری عوام کی طرف سے ہمدردی کی کوئی امید نہیں بلکہ فوج کی انٹیلی جنس اور آپریشنل صلاحیت پر بھی فرق پڑا ہے۔
یہ پہلی بار ہےکہ ہندوستانی فوج کے ایک اعلی افسر نے جموں کشمیر میں ہندوستانی فوج کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
واضح رہےکہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کا سب سے زیادہ متنازعہ مسئلہ ہے جو انیس سو سینتالیس میں دونوں ملکوں کی آزادی کے بعد ابھی تک حل نہیں ہو سکا ہے۔
ٹیگس