گجرات کیس کے فیصلے کے خلاف ہندوستانی مسلمانوں کا مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i232225-گجرات_کیس_کے_فیصلے_کے_خلاف_ہندوستانی_مسلمانوں_کا_مظاہرہ
انتہا پسند ہندؤوں کے حملے میں مارے جانے والے افراد کے اہل خانہ نے عدالتی فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • گجرات کیس کے فیصلے کے خلاف ہندوستانی مسلمانوں کا مظاہرہ

انتہا پسند ہندؤوں کے حملے میں مارے جانے والے افراد کے اہل خانہ نے عدالتی فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین سن دوہزار دو کے گجرات فسادات سے متعلق کیس کی ازسرنو سماعت کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گلبرگ سوسائٹی میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث افراد کے خلاف عدالت کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔

ہندوستان کی ایک عدالت نے جمعے کے روز ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی قتل عام کیس میں ملوث گیارہ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اسی عدالت نے بارہ دیگر افراد کو سات سات سال جبکہ ایک شخص کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ہندوستان کی ایک ہائی کورٹ نے مذکورہ کیس کے جائزے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے فیصلے کو حد سے زیادہ نرم قرار دیا ہے۔

اٹھائیس فروری دوہزار دو کو ہندو انتہا پسندوں نے ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں مسلمانوں کے رہائشی علاقے گلبرگ سوسائٹی پر حملہ کر کے گھروں کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں انتہر مسلمان جاں بحق ہوگئے تھے۔