پٹھان کوٹ ایئر بیس پردوبارہ حملے کا خطرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i232786-پٹھان_کوٹ_ایئر_بیس_پردوبارہ_حملے_کا_خطرہ
ہندوستانی وزارت داخلہ سےمتعلق پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی نے کہاہے کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر دوبارہ دہشت گردانہ حملہ ہوسکتاہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • پٹھان کوٹ ایئر بیس پردوبارہ حملے کا خطرہ

ہندوستانی وزارت داخلہ سےمتعلق پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی نے کہاہے کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر دوبارہ دہشت گردانہ حملہ ہوسکتاہے-

ہندوستانی پارلیمنٹ میں وزارت داخلہ سے متعلق مستقل کمیٹی نےکہا ہے کہ اس خدشے کے بارے میں مرکزی حکومت کو باخبرکردیا گیاہے- مذکورہ کمیٹی نے پٹھان کوٹ ائیربیس کادورہ کرنے کے بعد یہ بیان دیا ہے - کمیٹی کے چیئرمین پی بھٹاچاریہ نے پٹھان کوٹ سے لوٹنے کے بعد کہا کہ ہم نے حکومت کے سامنے اپنی تجاویز رکھ دی ہیں اور اس اندیشے سے بھی باخبرکردیا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس پر دوبارہ حملہ ہوسکتاہے - ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس کے قریب واقع گاؤوں کے باشندوں نے بتایا ہے کہ کچھ دہشت گرد ابھی بھی آس پاس کے گاؤوں میں چھپے ہوئے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر ان دیہاتوں میں کیسے چھپے ہیں یہ پتہ لگانا حکومت کا کام ہے لیکن علاقے کے باشندوں کے بیانات سے یہ بات صاف ہوگئی ہے دہشت گرد عناصرابھی بھی ایئربیس کے آس پاس کے دیہی علاقوں میں روپوش ہیں- ہندوستانی پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ کمیٹی کی سفارش کے بعد حکومت نے سی آرپی ایف ، بی ایس ایف اور فوج کو الرٹ کردیا ہے اور ایئربیس کی سیکورٹی ان کے حوالے کردی ہے - ہندوستانی پارلیمنٹ کی یہ کمیٹی سرحدوں کے آس پاس سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اس وقت جموں پہنچی ہے اس سے پہلے اس نے پٹھان کوٹ کا دورہ کیا تھا -