کشمیر میں جھڑپیں، سات ہلاک
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپوں میں سات افراد مارے گئے ہیں۔
خبروں کے مطابق ہندوستانی فوج نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی الگ الگ جھڑپوں میں کم سے کم ساتھ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد کپواڑہ، درگ ملا اور لولاب نامی علاقوں میں مارے گئے ہیں۔ ہندوستان کی سیکورٹی فورس نے جمعے کے روز کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں بم دھماکے کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا بھی دعوی کیا ہے۔
دو ہفتے قبل جموں سری نگر شاہراہ پر واقع ہندوستانی فوج کی چیک پوسٹ کو بھی مسلح افراد نے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
ہندوستان کا دعوی ہے کہ مسلح افراد، پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی حمایت سے امن و امان خراب کرنے کی غرض سے جموں و کشمیر میں داخل ہوتے ہیں۔
پاکستان ، ہندوستان کے اس دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کرتا ہے۔