جموں کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی فورس کی بس پر حملہ
Jun ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں نے ہندوستانی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی ایک بس پر حملہ کرکے سیکورٹی فورس کے متعدد جوانوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے-
جموں سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر کے پلواما ضلع میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی بس پر حملہ کرکے کم سے کم پانچ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا - اس حملے میں بیس سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں-
جموں کمشیر کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے یہ حملہ پلواما ضلع کے پمپور علاقے میں کیا - پولیس کا کہنا ہے کہ سی آرپی ایف کی جوابی فائرنگ میں دوعسکریت پسند مارے گئے -
پولیس کا کہناہے کہ جس مقام پر یہ حملہ ہوا ہے وہاں دومزید عسکریت پسندوں کے روپوش ہونے کا شبہہ ہے - سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں -
ٹیگس