وادی کشمیر میں حالات جمعرات کو بھی کشیدہ رہے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i238021-وادی_کشمیر_میں_حالات_جمعرات_کو_بھی_کشیدہ_رہے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تیرہویں روز بھی حالات کشیدہ رہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • وادی کشمیر میں حالات جمعرات کو بھی کشیدہ رہے

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تیرہویں روز بھی حالات کشیدہ رہے

 سرینگر سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ اگرچہ مزاحمتی جماعتوں نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعرات کو دوبجے کے بعد اپنی کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں لیکن حکومت نے کرفیو کو پوری طرح ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا - البتہ حکومت نےبعض علاقوں میں جمعرات کو کرفیو میں ڈھیل دی جس کے باعث لوگوں نے ضروری اشیا کی خریداری کی-

اس درمیان جمعرات کو بھی لوگوں نے مختلف مقامات پر مظاہرے کئے جبکہ خواتین کی بھی بڑی تعداد نے سری نگر میں مارچ کیا اورعلیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی نظربندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا -

وادی میں گذشتہ تیرہ روز سے جاری پرتشدد مظاہروں اور پولیس اور سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں تقریبا پچاس افراد جاں بحق اور ساڑھے تین ہزار زخمی ہوئے ہیں - جن میں ڈیڑھ سو افراد کی آنکھیں متاثر ہوئیں-

مزاحمتی جماعتوں نے بائیس جولائی کو نماز جمعہ کے بعد عوام سے دوبارہ مظاہرے کرنے اور سیکورٹی فورس کے ہاتھوں مارے جانےوالوں کےلئےفاتحہ خوانی کی اپیل کی ہے - 

دوسری جانب ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیاہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آرہے ہیں اور انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے -