ہندوستان کے وزیرداخلہ جموں کشمیر کے دورے پر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i238510-ہندوستان_کے_وزیرداخلہ_جموں_کشمیر_کے_دورے_پر
ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جموں کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے سری نگر پہنچے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیرداخلہ جموں کشمیر کے دورے پر

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جموں کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے سری نگر پہنچے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق راج ناتھ سنگھ اپنے اس دورے کے دوران فوج اور سیکورٹی فورس کے کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کرنے کے علاوہ لوگوں اور بعض سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملیں گے۔

راج ناتھ سنگھ سری نگر پہنچے تو ان کی آمد پر بڈگام، بانڈی پورہ، بارہ مولہ اور گاندربل میں کرفیو ہٹا لیا گیا جبکہ سرینگر کی بستیوں میں ناکہ بندی بھی نرم کر دی گئی، ہندوستانی وزیرداخلہ کی آمد پرحریت کانفرنس کی اپیل پروادی میں مکمل ہڑتال رہی اور کاروباری مراکز بند ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد گزشتہ پندرہ روز سے حالات کشیدہ ہیں اور اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پچاس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔