ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک شیعہ مذہبی رہنما گرفتار
Aug ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
-
شیعہ مذہبی رہنما، سید حسن موسوی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے ایک شیعہ مذہبی رہنما کو گرفتار کر لیا ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق، پولیس نے سید حسن موسوی کو ان کے کئی حامیوں کے ساتھ بڈگام میں گرفتار کرلیا- ان پر الزام ہے کہ انھوں نے کشمیرمیں ہو رہے مظاہروں کی حمایت کی تھی-
اس شیعہ مذہبی رہنما نے کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستانی لیڈران کشمیر کو ایک متنازعہ علاقے کے طور پر تسلیم کریں اور اس علاقے کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کو کرنے دیں-
حالیہ کئی ہفتوں سے کشمیر میں جاری مظاہروں اور تشدد میں کئی درجن افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں- کشمیر میں حالیہ کشیدگی، حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی پولیس کے ہاتھوں موت کے بعد شروع ہوئی ہے-
ٹیگس