کشمیریوں کو فوری امداد پہنچائے ڈاکٹرس ودآؤٹ بارڈر تنظیم
خارجہ امور میں پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈر سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں فوج کے مظالم سے زخمی ہونے والے ہزاروں نہتھے کشمیریوں کو فوری مدد فراہم کرے-
پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرتاج عزیز نے یہ درخواست اس تنظیم کے سربراہ کو ایک خظ لکھ کرکی ہے جس میں ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر کی ہنگامی حالت کے بارے میں بتایا گیا ہے-
پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اس خط میں لکھا ہے کہ یہ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت حال ہے جو نہتھے کشمیریوں کے ساتھ ہندوستانی فوج کی بربریت سے پیدا ہوئی ہے-
سرتاج عزیز نے اپنے خط میں خاص طور سے آنکھوں کے سرجنوں کی ضرورت پر زور دیا ہے کیونکہ ہندوستانی فوج کی جانب سے پرامن مظاہرین پرپیلٹ گنوں کے استعمال کے باعث سیکڑوں کشمیریوں کی آنکھوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں-
انھوں نے کہا کہ کشمیر کے اہم اسپتالوں کو ہندوستانی فوجیوں سے جھڑپ میں زخمی ہونے والے ہزاروں کشمیریوں کے علاج میں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ پیلٹ گن کے استعمال سے کئی زخمی اپنی آنکھ کھو چکے ہیں-